ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موہن بھاگوت نے ہندوستان کی توہین کی:راہل گاندھی

موہن بھاگوت نے ہندوستان کی توہین کی:راہل گاندھی

Mon, 12 Feb 2018 20:35:26    S.O. News Service

نئی دہلی12فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس صدر راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس ) کے سربراہ موہن بھاگوت کے تین دن میں فوج تیار کرنے والے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے شہیدوں کی توہین بتایا ہے۔مسٹر گاندھی نے آج اپنے ٹوئٹرپرمسٹر بھاگوت کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے لکھاکہ سنگھ کے سربراہ کا یہ بیان ہر ہندوستانی کی توہین ہے، چونکہ اس سے ملک کے لیے جان نچھاور کرنے فوجیوں کی توہین ہوئی ہے اور یہ ملک کے پرچم کی بھی توہین ہے ۔اس بیان سے ترنگے کوسیلیوٹ کرنے والے فوجیوں کی توہین ہوئی ہے۔


Share: